in

اب رکشہ چلانا ہی کام رہ گیا میرا رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

اب رکشہ چلانا ہی کام رہ گیا میرا رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

 

“اب رکشہ چلانا ہی کام رہ گیا میرا” رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رکشہ چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن کا رکشہ ہے جسے رابی چلارہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے رکشہ چلاتے ہوئے پیغام لکھا “الحمداللہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ۔ کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے۔ اللہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے کہ لوگوں کی مدد کریں۔ رابی پیرزادہ کو رکشہ چلاتے ہوئے یہ سنا جا سکتا ہے کہ ” اب رکشہ چلانا ہی کام رہ گیا میرا۔۔۔”

رابی پیرزاد ہ نے2005 میں شوبز کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے میوزک البم لانچ کرنے کے علاوہ کئی ایک پروگرام بطور میزبان کئے، انہوں نے میرا کے ہمرا ہ فلم شورشرابا میں بھی کام کیا تاہم 2019 میں رابی نے شوبز کو خیر باد کہہ کر اپنا طرز زندگی یکسر بدل لیا تھا، اب وہ ایک فاونڈیشن چلا رہی ہیں جس کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔

مزید :

تفریحعلاقائیپنجاب

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم ’ ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز کی جائے گی ؟ آخر کار وہ خبر آ گئی جس کا شائقین انتظار کر رہے تھے 

فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم ’ ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز کی جائے گی ؟ آخر کار وہ خبر آ گئی جس کا شائقین انتظار کر رہے تھے 

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے