سورس: twitter/badboyshah
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف گلو کار بادشاہ نے ماضی کی ایک یاد تازہ کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ ان کے ایک کنسرٹ میں پولیس آگئی تھی ۔معروف بھارتی پروگرام ’کپل شرما شو‘میں گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ نے بتایاکہ وہ دہلی کے ایک شو میں گانا ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘گنگنا رہے تھے اور گانے کے ان الفاظ پر پہنچے ’آنٹی پولیس بلا لے گی تو یار تیرا کر لے گا ہینڈل‘تو ساتھ ہی کنسرٹ میں پولیس آگئی ۔اس صورتحال میں مجمع سے آواز آئی ’اب کر لے ہینڈل‘۔ شو میں کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ ان کو کب خیال آیا کہ وہ ریپ گانے گا سکتے ہیں تو اس پر بادشاہ نے جواب دیا کہ جب انہیں پتہ لگا تھا کہ وہ گا نہیں سکتے ۔