in

اداکار ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

اداکار ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

اداکار ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی سے متعلق تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون اور نتاشا بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا اور 26 جنوری کو ممبئی میں ان کا گرینڈ ریسیپشن ہو گا جس میں بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

شادی کے اس موقع پر ورون دھون کی ہونے والی بیوی ڈیزائنر نتاشا دلال اپنا عروسی جوڑا خود ڈیزائن کریں گی جب کہ اداکار ورون دھون کنال راول کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔

ورون کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت نائٹ سے ہوگا جس میں سلمان خان، ارجن کپور، سارہ علی خان، ملائیکا اروڑا، جھانوی کپور، کرن جوہر اور دیگر بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید :

تفریح

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری عہدے سے برطرف

چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری عہدے سے برطرف

لاہور:دیسی چڑیوں کوپکڑنے کے کاروبار پر کریک ڈاؤن

لاہور:دیسی چڑیوں کوپکڑنے کے کاروبار پر کریک ڈاؤن