لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کے ایسٹرن آئی میگزین نے خوبصورت مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر تیسرے نمبر پر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسٹرن آئی میگزین نے پول کے ذریعے خوبصورت مردوں کی فہرست تیار کی ہے،برطانوی میگزین کے پول میں مختلف ممالک کے ہزاروں صارفین نے اپنی رائے دی تھی۔فہرست میں علی ظفر تیسرے نمبر پر آئے ہیں ،علی ظفر کے علاوہ فہرست میں اداکارہریتھک روشن پہلے جبکہ برطانوی گلوکارزین ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔