in

وزیر اعظم صاحب ہزارہ برادری کو رونے کے لیے آپ کے کاندھے کی ضرورت ہے ان سے اظہار یکجہتی کریں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی بول پڑیں

وزیر اعظم صاحب ہزارہ برادری کو رونے کے لیے آپ کے کاندھے کی ضرورت ہے ان سے اظہار یکجہتی کریں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی بول پڑیں

 

“وزیر اعظم صاحب، ہزارہ برادری کو رونے کے لیے آپ کے کاندھے کی ضرورت ہے، ان سے …

کراچی(ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کو رونے کے لیے آپ کے کاندھے کی ضرورت ہے ان سے اظہار یکجہتی کریں۔

مومنہ مستحسن نے اپنی ٹویٹ میں کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے جو ظلم اور ستم ہزارہ برادری پر ڈھایا جا رہا ہے اس سے پوری قوم واقف ہے، اس مشکل کی گھڑی میں انہیں اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے۔

مومنہ مستحسن نے یہ بھی کہا کہ خواہ اس پر سازش ہو یا پھر سیاست کی جارہی ہو، ان باتوں سے قطع نظر، سب لوگ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں، ہماری التجا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور آپ شہیدوں کی تدفین کا انتظار مت کریں کیوں کہ انہیں آپ کے دلاسے کے لیے کاندھے کی ضرورت ہے۔

گلوکارہ نے اپنی ٹویٹ پر یہ بھی کہا کہ اس الم ناک واقعے پر پوری قوم نہ صرف افسردہ ہے بلکہ اظہار یکجہتی کے طور پر ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے جا کران پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

تفریح

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا

اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا

سارہ چوہدری کو کوروناہو گیا ؟ 

سارہ چوہدری کو کوروناہو گیا ؟