in

معروف اداکارہ جیاخان نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا؟ بی بی سی نے نئی ڈاکومنٹری ریلیز کردی

معروف اداکارہ جیاخان نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا؟ بی بی سی نے نئی ڈاکومنٹری …

سورس:   Facebook/jiah

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت جون 2013ءمیں ہوئی لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا۔ اب برطانوی نشریاتی ادارے نے اسی سوال کی گتھی سلجھانے کے لیےتین اقساط پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بنا ڈالی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جیا خان کی لاش کمرے سے برآمد ہوئی تھی اور لاش کے پاس سے جیاخان کا ایک خط بھی ملا تھا، جس پر ممبئی پولیس نے اس کی موت کو خودکشی قرار دے دیا تاہم جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے اپنی بیٹی کی موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیا۔

رابعہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی خودکشی نہیں کر سکتی، اسے قتل کیا گیا ہے۔ رابعہ خان کے بقول جیا خان کا اپنے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور سورج پنچولی ہی اس کی موت کا ذمہ دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی کی اس ڈاکومنٹری کی تینوں اقساط ایک ایک گھنٹہ دورانیے کی ہیں جو 11سے 13جولائی تک نشر کی گئیں۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 اسامہ ستی قتل کیسپولیس اہلکار واقعہ کو چھپانے کے لئے کیا کیا کرتے رہے؟جوڈیشل انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے

 اسامہ ستی قتل کیسپولیس اہلکار واقعہ کو چھپانے کے لئے کیا کیا کرتے رہے؟جوڈیشل انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے

رشتے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم کا انتہائی قدمگھر میں گھس کر لڑکی کو قتل اور اسکی بہن کو زخمی کردیا

رشتے سے انکار پر حساس ادارے کے ملازم کا انتہائی قدمگھر میں گھس کر لڑکی کو قتل اور اسکی بہن کو زخمی کردیا