in

حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد اب نیا کام شروع کر دیا

حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد اب نیا کام شروع کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (سٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

https://dailypakistan.com.pk/13-Jan-2021/1236351

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات تو فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں۔ تاہم ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق حریم شاہ کی ویب سیریز کا نام ”راز“ ہے۔

حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک سٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں اردو فلکس کے لیے اوریجنل مواد پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ اب تک اس پلیٹ فارم پر دو ویب سیریز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جن میں پہلی علیزے شاہ کی ویب سیریز”دلہن اور ایک رات“ شامل ہے۔ جب کہ دوسری ویب سیریز حریم شاہ کو لے کر بنائی جارہی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کیسی دکھتی ہیں اور فلم انڈسٹری میں اینٹری سے قبل کیا نصیحت کی ہے؟ جانئے

ایف بی آر نے عاطف اسلم کو کروڑوں روپے کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا