in

جلد پر نکلے دانوں سے چھٹکارا کیسے پایا جائے اداکارہ شردھا کپور نے سستا اور آسان ترین نسخہ بتادیا

جلد پر نکلے دانوں سے چھٹکارا کیسے پایا جائے، اداکارہ شردھا کپور نے سستا اور …

سورس:   Instagram/shraddhakapoor

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے چہرے پر نکلنے والے دانوں سے نجات کا ایک انتہائی آسان نسخہ بتا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شردھا کپور نے بتایا ہے کہ وہ اپنی جلد پر نکلنے والے دانوں کا علاج ’ٹوتھ پیسٹ‘ کے ذریعے کرتی ہیں۔شردھا کپور سے سوال پوچھا گیا تھا کہ آج تک انہوں نے عجیب ترین بیوٹی ٹریٹمنٹ کون سا آزمایا؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شردھا کپور نے کہا کہ ”اگر میرے چہرے پر دانے نکلیں گے تو میں انہیں ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کروں گی۔ میرے خیال میں ٹوتھ پیسٹ لگانے سے دانے جلد خشک ہو جائیں گے۔“ رپورٹ کے مطابق شردھا کی طرف سے دانوں پر ٹوتھ پیسٹ لگانے کے پیچھے یہ منطق کارفرما ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی بعض اقسام میں سیلیکا پایا جاتا ہے جو نمی کو ختم کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دانے جلد خشک ہو کر ختم ہو جاتے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا کے امیر ترین شخص بننے والے ایلن مسک کو ایک ہی دن میں 21 کھرب روپے سے بھی زیادہ کا نقصان ہوگیا

دنیا کے امیر ترین شخص بننے والے ایلن مسک کو ایک ہی دن میں 21 کھرب روپے سے بھی زیادہ کا نقصان ہوگیا

جواداحمد کے نئے گانے ’کسانا‘ کی بھارتی کسانوں میں بھرپور پذیرائی

جواداحمد کے نئے گانے ’کسانا‘ کی بھارتی کسانوں میں بھرپور پذیرائی