in

’میری ماڈلنگ کی تصاویر لگانا بند کردو‘ شوبز چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے والی ماڈل نے میڈیا والوں سے اپیل کردی

’میری ماڈلنگ کی تصاویر لگانا بند کردو‘ شوبز چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے والی ماڈل نے میڈیا والوں سے اپیل کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ انعم ملک نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا کہ وہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر دین کے راستہ اختیار کررہی ہیں اور آئندہ اس انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی۔ اب انہوں نے میڈیا والوں سے اپنی تصاویر استعمال نہ کرنے کی بھی درخواست کر دی ہے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق انعم ملک نے میڈیا آﺅٹ لیٹس او ربلاگر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی ماڈلنگ کی تصاویر شائع نہ کریں کیونکہ اب وہ اس پروفیشن کا حصہ نہیں رہیں۔

رپورٹ کے مطابق انعم ملک نے یہ درخواست اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے ایک میڈیا آﺅٹ لیٹ کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اپنی پرانی ماڈلنگ کی تصاویر کا سکرین شاٹ لے کر شیئر کیا اور ا س پر لکھا کہ ”الحمد اللہ میں اس دوڑ سے باہر نکل آئی ہوں جہاں ’کون زیادہ بہتر دِکھتا ہے اور کون زیادہ بہتر کرتا ہے‘ کے علاوہ کوئی مقابلہ ہی باقی نہیں رہا۔میں اب درست راستے پر آ گئی ہوں اور میری عاجزانہ درخواست ہے کہ میڈیا آﺅٹ لیٹس اور بلاگرز اب میری ماڈلنگ کی تصاویر شائع نہ کیا کریں۔ جزاک اللہ۔“

مزید :

تفریح

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں خوفناک سلنڈر دھماکہ 4 افراد زخمی 

لاہور میں خوفناک سلنڈر دھماکہ 4 افراد زخمی 

پاکستانی معیشت سے مسلسل تیسرے مہینے بھی بڑی خوشخبری آگئی جان کر وزیراعظم کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے

پاکستانی معیشت سے مسلسل تیسرے مہینے بھی بڑی خوشخبری آگئی جان کر وزیراعظم کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے