in

ترک اداکار کا پاکستان میں خون کا عطیہ

ترک اداکار کا پاکستان میں خون کا عطیہ

ترک اداکار کا پاکستان میں خون کا عطیہ

کراچی (ویب ڈیسک) شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل چند روز قبل ڈرامے کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

گزشتہ روز ترک اداکار جلال آل کراچی کے عمیر ثناءفاو¿نڈیشن اور چلڈرن ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کا عطیہ دیا۔

اس ضمن میں ترک اداکار نے کہا کہ میں اپنا خون تھیلیسیمیا سے متاثرہ پاکستانی بچوں کو عطیہ کر رہا ہوں، ایسا کرنے سے ناصرف پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا بلکہ اس سے دوسروں کو بھی خون عطیہ کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

ترک اداکارہ جلال آل نے اس موقع پر قرآن پاک کی تلاوت بھی کی اور ساتھ ہی ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘پاکستان ترکی دوستی زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔

عمیر ثناءفاو¿نڈیشن اور چلڈرن ہسپتال کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں کے لیے ترکی سے خون کا عطیہ دیا جا رہا ہے، اس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

علاوہ ازیں ترک اداکار جلال آل کا کہنا تھا کہ ترک اور پاکستانی ایک دوسرے کے بھائی ہیں لیکن وہ پاکستان میں ترکی اور اس کی عوام کے لیے اس قدر محبت کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پاکستانی کھانا بے حد اچھا لگا، خاص طور پر بریانی اور لیمب کو انہوں نے اسلام آباد میں کھایا تھا، ترک اداکار جلال آل نے کراچی میں بھی بریانی کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید :

تفریح

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی سٹاک ایکسچینج کے اکاﺅنٹ سے ٹریڈنگ اپ ڈیٹس کی جگہ معروف اداکارہ کی بے باک تصاویر شیئر

بھارتی سٹاک ایکسچینج کے اکاﺅنٹ سے ٹریڈنگ اپ ڈیٹس کی جگہ معروف اداکارہ کی بے باک تصاویر شیئر

بریک ڈائون کے بعد بجلی بحال ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی آٹھ ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا

بریک ڈائون کے بعد بجلی بحال ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی آٹھ ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا