in

بھارتی سٹاک ایکسچینج کے اکاﺅنٹ سے ٹریڈنگ اپ ڈیٹس کی جگہ معروف اداکارہ کی بے باک تصاویر شیئر

بھارتی سٹاک ایکسچینج کے اکاﺅنٹ سے ٹریڈنگ اپ ڈیٹس کی جگہ معروف اداکارہ کی بے باک تصاویر شیئر

بھارتی سٹاک ایکسچینج کے اکاﺅنٹ سے ٹریڈنگ اپ ڈیٹس کی جگہ معروف اداکارہ کی بے …

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس اے) کے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ مونی رائے کی گلیمرس تصاویر شیئر کردی گئیں۔

بھارتی اداکارہ مونی رائے اس وقت خبروں میں آئیں جب بھارتی نیشنل سٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی گلیمرس تصاویر شیئر کی گئیں۔

اداکارہ کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوشربا تصویریں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔

بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔

این ایس اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور یہ اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔

اس معذرت کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

خیال رہے ک مونی رائے نے بھارتی ڈرامہ سیریل ’ناگن‘ سے شہرت حاصل کی ہے اور متعدد فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہراسگی کیس سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی 

ترک اداکار کا پاکستان میں خون کا عطیہ

ترک اداکار کا پاکستان میں خون کا عطیہ