in

جنوبی افریقی کرکٹر نےاسلام قبول کرلیا

جنوبی افریقی کرکٹر نےاسلام قبول کرلیا

افریقی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افریقی کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’عماد‘ رکھ لیاہے اور اس بات کی تصدیق کھلاڑی کی اہلیہ نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کی۔

اس حوالے سے بورون فورچین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُن کے ساتھ کرکٹر تبریز شمسی اور اُن کی اہلیہ نے اُنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نومسلم کھلاڑی بورون فورچین اور اُن کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب تبریز شمسی کی اہلیہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں آپ دونوں کو دائرہ اسلام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں، میری دُعا ہے کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں‘۔

قبل ازیں2011 میں جنوبی افریقا کے آل راونڈر وین پارنیل نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب: کالجزکےبعد نویں، دسویں جماعت کی کلاسزبند

پنجاب: کالجزکےبعد نویں، دسویں جماعت کی کلاسزبند

عراق: اسپتال میں آگ لگنےسے 82کرونا مریض ہلاک

عراق: اسپتال میں آگ لگنےسے 82کرونا مریض ہلاک