in

دوسراٹی 20: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

دوسراٹی 20: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

پاکستان اور زمبابوے کے درميان دوسرا ٹی 20 آج کھيلا جائے گا۔پاکستان کو 3 ميچوں کی سيريز ميں ايک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درميان دوسرا ٹی 20 آج کھيلا جائے گا۔پاکستان کو 3 ميچوں کی سيريز ميں ايک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے ميں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں رينکنگ ميں 12 ويں نمبر پر موجود زمبابوے نے بھرپور مقابلہ کيا تھا۔محمد رضوان کےعلاوہ پوری بيٹنگ لائن فيل ہوئی اور انھوں نے 82 رنز اسکور کئے۔باقی 8 کھلاڑی صرف 67 رنز بناسکے۔قومی کھلاڑيوں نے زمبابوے کی کنڈيشنزکو مشکل قرار ديا ہے۔

زمبابوے سے پاکستان کبھی ٹی 20 ميچ نہيں ہارا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 میچز کھيلے اورپاکستان نے تمام میچ جیتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تيز ترين 2 ہزاررنز مکمل کرنے کيلئے 58 رنزدرکار ہيں۔ بھارتی کپتان ويرات کوہلی نے يہ سنگ ميل 56 اننگز ميں عبور کيا تھا۔بابراعظم کے پاس کوہلی کا ريکارڈ توڑنے کيلئے 7 اننگز موجود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علی حیدرامریکی ٹی وی پرشو کی میزبانی کریں گے

علی حیدرامریکی ٹی وی پرشو کی میزبانی کریں گے

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار بندش کے دن پھر تبدیل

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار بندش کے دن پھر تبدیل