in

ضرورت پڑنے پر سینئرز کو ٹیم میں لایا جاسکتا ہے،مصباح

ضرورت پڑنے پر سینئرز کو ٹیم میں لایا جاسکتا ہے،مصباح

مڈل آرڈر کافی عرصے سے کمزور ہے

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی اور حیدر علی کا پرفارم نہ کرنا بدقسمتی ہے۔

منگل کو زمبابوے سے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اس طرح پرفارم نہیں کرپارہے جس طرح ہماری توقع ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ مڈل آرڈر کافی عرصے سے کمزور ہے تاہم زمبابوے سیریز کے بعد دیکھیں گے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور ضرورت پڑی تو سینئرز کو بھی ٹیم میں لایا جاسکتا ہے۔

مصباح الحق نے مزید بتایا کہ آصف علی کو ميں نے نہيں  بلکہ چيف سليکٹر محمد وسیم نےموقع ديا۔جب کوئی پرفارم نہيں کرتا توکہا جاتا ہے کہ مصباح اس کو سپورٹ کرتا ہے لیکن ايسا تاثرغلط ہے،ميرے لئے سب برابر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مالی سال کےپہلے8 ماہ:7 ارب20 کروڑ ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیاگیا

مالی سال کےپہلے8 ماہ:7 ارب20 کروڑ ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیاگیا

بالی ووڈ اداکار کشور نندلاشکر کورونا وائرس سے جاں بحق

بالی ووڈ اداکار کشور نندلاشکر کورونا وائرس سے جاں بحق