in

چوتھا ٹی20: سنسنی خیزمقابلے کےبعد پاکستان کےنام

چوتھا ٹی20: سنسنی خیزمقابلے کےبعد پاکستان کےنام

سنچورین میں کھیلےجارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کےلیے 145رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جانیمن ملان 33، ایڈن مارکرم 11، وین ڈر ڈوسن 52، کلاسن 09، لنڈے3، ویان ملڈر 6 اور مگالا 7رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف اور حسن علی نے 3،3 حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین اور نواز ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تاہم بابراعظم اور فخر زمان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا۔ بابراعظم 24، فخرزمان نے 60رنز کی اننگز کھیلی۔

فخر اور بابر کےآؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم لڑکھڑا گئی اور پاکستان نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ نے 10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم اشرف 7 رنز بناسکے۔

اس موقع پر محمد نواز نے25 رنز کی شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

پاکستان نے 4 ميچوں کی ٹی20 سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیکٹاکی تحریک لبیک کے فنڈنگ ذرائع پرکریک ڈاؤن کی تجویز

نیکٹاکی تحریک لبیک کے فنڈنگ ذرائع پرکریک ڈاؤن کی تجویز

چارسدہ: پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

چارسدہ: پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار