in

دوسرا ٹی20:جنوبی افریقہ نےپاکستان کوشکست دیدی

دوسرا ٹی20:جنوبی افریقہ نےپاکستان کوشکست دیدی

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 0، شرجیل خان8، محمد حفیظ 32، حیدر علی 12، فہیم اشرف 5، حسن علی 12 جبکہ محمد نواز 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لنڈے اور ولیمز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شمس تبریز اور مگالا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف باآسانی6اوورز قبل6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 54رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جانیمن ملان 15، ویہان لبے12 اور بجلون2 رنز بناسکے۔

افریقی کپتان کلاسن نے 20گیندوں پر 35 رنزکی اننگز کھیلی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف ٹک ٹاکرز کی شادی کے بعد نئی ویڈیوز وائرل

معروف ٹک ٹاکرز کی شادی کے بعد نئی ویڈیوز وائرل

مسلسل دسویں ماہ 2ارب ڈالر سے زائدکی ترسیلات زر کاریکارڈ

مسلسل دسویں ماہ 2ارب ڈالر سے زائدکی ترسیلات زر کاریکارڈ