in

دوسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

دوسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، محمد حفيظ، حيدرعلی، محمد نواز، فہيم اشرف،حسن علی، شاہين شاہ آفريدی،عثمان قادر اور محمد حسنین شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ہینرچ کلاسین کررہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کےخلاف آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےمطابق فخرزمان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ شرجیل خان کو موقع فراہم کیاگیا ہے جبکہ حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو بائیں ٹانگ میں معمولی الرجی کی شکایت کی ہے جس کے انہیں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے میں جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سجاول: مظاہرین نےاہم سڑک بلاک کردی

سجاول: مظاہرین نےاہم سڑک بلاک کردی

وفاقی حکومت کا نئی مردم شماری کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا نئی مردم شماری کا فیصلہ