in

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 51 جبکہ کپتان کلاسین نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ جانیمن ملان 24، ویان لوبے4 اور پٹ وین بلجون نے 21رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 14، فخرزمان 27، محمد حفیظ 13، حیدر لی 14، فہیم اشرف 30 جبکہ نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے نائب کپتان محمد رضوان نے 72رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن علی نے 5رنز اسکور کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حفيظ، حيدرعلی، محمد نواز، فہيم اشرف،حسن علی، شاہين شاہ آفريدی،عثمان قادر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم پروٹیز کے دیس میں ایک روزہ سیریز جینےکے بعد ٹی20 سیریز کےلیے فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلےگئے ٹی20 میچوں میں سے 9میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی اداکارہ ہے؟

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کون سی اداکارہ ہے؟

300 فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے

300 فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے