in

جنوبی افريقی کپتان انجری کے باعث ٹی20 سيريز سے باہر

Temba Bavuma

ٹمبا باووما تيسرے ون ڈے ميچ ميں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان نے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 28رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی تھی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق ٹمبا باووما کی جگہ ہینرچ کلاسین ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ڈیوائن پریٹوریس بھی پسلی میں فریکچر کے باعث سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز 1-2 سے پاکستان کےنام

جنوبی افریقہ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز ریزا ہینڈرکس بھی پہلے بچے کی پیدائش کے باعث ٹیم کو دستایب نہیں ہے۔

پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درمیان 4ميچوں کی ٹی ٹوئنٹی سيريز 10 اپریل سے شروع ہوگی۔ دو میچز جوہانسبرگ اور دو میچز سینچورین میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ

کپتان ہینرچ کلاسین، بیورن فورٹوئن، ایڈن مارکرم، اینڈیل فیلکوایو، بیورن ہینڈریکس، جارج لنڈے، ریسی وینڈر ڈوسن، جانیمن مالان، سیساندا مگالا، ویان ملڈر، تبریز شمسی، لوتھو سپامالا، کائل ویرین، ڈیرن ڈوپاویلن، پائیٹ وین بلجون، میگیل پریٹوریس، لیزارڈ ولیمز اور وہان لبی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indian army in Kashmir

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4نوجوان شہید

میڈیکل طلبا کا احتجاج بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل

میڈیکل طلبا کا احتجاج بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل