جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے مسلسل دوسری سینچری مکمل کرلی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے 99 گیندوں پر سینچری مکمل کرلی۔ فخر زمان 101اسکور بناکر آوَٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 15 چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے 193رنز بنائے۔
فخر زمان نے 49 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط اور 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار رنز بھی مکمل کرنے کا آعزاز حاصل کرلیا۔ فخر زمان کے کیئریر میں اب تک 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔