قومی ٹیم میں 4 کھلاڑیوں کی تبدیلی کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئیں۔
پاکستان ٹیم میں عثمان قادر ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد، محمد نواز اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔ نائب کپتان شاداب خان انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو 17 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، فہیم اشرف، وکٹ کیپر سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، حسن علی، شاھین شاہ آفریدی، عثمان قادر۔
جنوبی افریقہ
کپتان ٹیمبا باووما، ڈیرن ڈوپاویلن، بیورن ہینڈریکس، وکٹ کیپر ہینرچ کلاسین، کيشو مہاراج، جانیمن مالان، ايڈن مارکرم، اینڈیل فیلکوایو، لوتھو سپامالا، جے جے سمٹس، کائل ویرین۔