in

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم 17اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی

Pakistan Under19 team

پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ دو روز سے دورے کے نئے شیڈول کے لیے بنگلہ دیش بورڈ سے رابطے میں تھا۔ اس سلسلے میں دونوں بورڈز نے دورے میں شامل میچز کی تعداد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے مابین واحد 4روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہوگا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ ابتدائی تین میچز سلہٹ جبکہ آخری دو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ ٹیم کی واپسی اب 10 مئی کو ہوگی۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ کا فی الحال قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ 12 اپریل سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور منتقل ہوجائے گا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 30اپریل، دوسرا ون ڈے 2مئی، تیسرا ون ڈے 4مئی، چوتھا ون ڈے 7مئی اور پانچواں میچ 9مئی کو کھیلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: چینی کی قیمتوں کی خلاف ورزی، 6افراد گرفتار

لاہور: چینی کی قیمتوں کی خلاف ورزی، 6افراد گرفتار

Pakistan

تیسراون ڈے: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کاامکان