in

پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست

پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیزمقابلے کےبعد17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیزمقابلے کےبعد17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے 80 رنز کی اننگ کھیلی گئی۔ مارکم نے 39 رنز اسکور کئے۔ کپتان باووما نے 92 رنز بنائے۔ڈیوسن نے 60 رنز اورڈیوڈ ملر نے 50 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف نے 3 وکٹ حاصل کئے۔شاہین شاہ،حسنین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 341 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے ہدف کا تعاقب اچھے انداز میں نہیں کیا گیا۔ اوپنر امام الحق 5 اور کپتان بابر اعظم 31 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب فخر زمان ڈٹے رہے۔ رضوان صفر، دانش عزیز 9، شاداب خان13، آصف علی 19، فہیم اشرف 11،شاہین آفریدی 5  رنز پر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی شاندار بیٹنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی اور مقررہ 50 اوورز میں پاکستان نے 9 وکٹ کے نقصان پر 324 رنز اسکور کئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نارٹیجی  نے 3 وکٹ لئے۔ فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپریل میں پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویوز کا خدشہ

سبی: سی ٹی ڈی کا آپریشن،دہشت گرد ہلاک،4 گرفتار

سبی: سی ٹی ڈی کا آپریشن،دہشت گرد ہلاک،4 گرفتار