in

رونالڈو کا غصہ 64ہزار یورو کی آمدنی کاذریعہ بن گیا

رونالڈو کا غصہ 64ہزار یورو کی آمدنی کاذریعہ بن گیا

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا آرم بینڈ سربیا میں نیلامی کے بعد 64ہزار یورو یعنی (75ہزار ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔

رونالڈو نے اپنا آرم بینڈ سربیا کےخلاف میچ کے دوران اس وقت غصے میں زمین پر پھینکا تھا جب ریفری نے ان کا اضافی وقت میں کیا جانے والا گول ماننے سے انکار کردیا تھا۔

گراؤنڈ ميں موجود فائرمين نے رونالڈو کا آرم بینڈ اٹھايا اور پھر چيريٹی کيلئے نيلام کرنے کا فيصلہ کيا، نيلامی سے حاصل ہونيوالی رقم 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رونالڈو کا مسترد کیا گیا گول میچ کیلیے اہم سمجھاجارہا تھا کیونکہ اس کے بعد سربیا اور پرتگال کے درمیان میچ دو، دو گول سے ڈرا ہوگیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عرفان محسود نے بھارتی شہری سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

عرفان محسود نے بھارتی شہری سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ کیوں؟

ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ کیوں؟