in

پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ

Pak SA toss

پاکستان کی جانب سے بلے باز دانش عزیز ڈیبیو کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ پر نمی کے سبب پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز بہت اہم ہے۔ پہلے میچ میں 4 فاسٹ بولرز، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈر کو شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت پہلی مرتبہ سیاہ فام ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔ میزبان کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پاکساتنا کو کم سے کم 280 کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ ون ڈے میں پاکستان کو دو اور جنوبی افریقہ کو تین میچز کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

پاکستان

کپتان بابر اعظم، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد حسنین، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاداب خان، شاھین شاہ آفریدی۔

جنوبی افریقہ

کپتان ٹیمبا باووما، وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک، ہینرچ کلاسین، ايڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلکوایو، کاگيسو ربادا، تبریز شمسی، ریسی ڈوسن، لُنگی این گيڈی، اینرچ نورتی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

NAB

نیب نے فراڈ کمپنی کے سی ای اوکو گرفتار کرلیا

کشمالہ طارق کے بیٹے کو عبوری ضمانت مل گئی

کشمالہ طارق کے بیٹے کو عبوری ضمانت مل گئی