in

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ:پہلا ون ڈےکل کھیلاجائے گا

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ:پہلا ون ڈےکل کھیلاجائے گا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں، جنوبی افریقہ کیخلاف تینوں مچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افريقہ ميں بے خوف کرکٹ کھيليں گے، ميدان ميں بہترين 11کھلاڑی اتاريں گے۔ تمام کھلاڑیوں نے ماڈرن کرکٹ کے مطابق ٹريننگ کی ہےتاہم جنوبی افريقہ ہوم کنڈيشنز ميں مشکل حريف ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں کل پہلی بار جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت سیاہ فام کپتان ٹیمبا باووما کریں گے۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 2اپریل سے ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 4 اور تیسرا میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا، ٹور کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز میں حصہ لےگی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سال2013 میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

علاوہ ازیں ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں 79 بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 28 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جبکہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جعلی دستاویزات پر 165 افراد کی ضمانتیں کروانے والا ملزم پکڑا گیا ملزم یہ کام کیسے کرتا تھا؟ آپ بھی جانیں

جعلی دستاویزات پر 165 افراد کی ضمانتیں کروانے والا ملزم پکڑا گیا ملزم یہ کام کیسے کرتا تھا؟ آپ بھی جانیں

News-in-Brief-Urdu

لاڑکانہ میں بس الٹ گئی، 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق