in

ٹوکیواولمپکس میں غیرملکی شائقین شرکت نہیں کرینگے

ٹوکیواولمپکس میں غیرملکی شائقین شرکت نہیں کرینگے

کرونا وائرس کی وباء کے باعث تاخیر کا شکار ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس کیلئے غیرملکی تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاریخ میں پہلا عالمی ایونٹ ہے جس میں غیر ملکی شائقین شرکت نہیں کرسکیں گے۔

کرونا وائرس کی وباء کے باعث تاخیر کا شکار ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس کیلئے غیرملکی تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاریخ میں پہلا عالمی ایونٹ ہے جس میں غیر ملکی شائقین شرکت نہیں کرسکیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق اولمپکس کے منتظمین نے پیر کو عالمی مقابلوں میں غیر ملکی شائقین کی شرکت پر پابندی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے مایوس کن مگر ’ناگزیر‘ قرار دیا۔ اس فیصلے کے بعد ٹوکیو اولمپکس تاریخ کا پہلا میگا ایونٹ ہوگا جس میں غیرملکی تماشائی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جاپان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے منتظمین کی جانب سے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا۔

عالمی مقابلوں کے مقامی منتظمین، جاپانی حکام، اولمپکس اور پیرالمپکس حکام نے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس تاحال ’ایک بڑا چیلنج‘ ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشی موتو نے شائقین کی شرکت پر پابندی سے متعلق کہا کہ ’یہ فیصلہ آسان نہیں تھا‘۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر شخص اور جاپانی عوام کی سلامتی کیلئے کئے گئے اس فیصلے کا مکمل احترام اور حمایت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک سروے میں 75 فیصد جاپانی ٹوکیو اولمپکس میں غیر ملکی شائقین کی شرکت کی مخالفت کی ہے۔ پول میں صرف 18 فیصد افراد نے غیرملکی شائقین کو یہ مقابلے دیکھنے کی اجازت دینے کی حمایت کی۔

ایک اور پول کے مطابق 80 فیصد سے زائد افراد کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے عالمی مقابلے کو منسوخ یا دوبارہ سے ملتوی کر دینا چاہئے۔

جاپان کے وزیر برائے ایڈمنسٹریٹو اور ریگولیٹری ریفارمز تارو کونو کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے ساتھ ’کچھ بھی ہوسکتا‘ ہے۔

تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سربراہ تھامس بیخ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے ‘کوئی پلان بی نہیں’ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سٹاک مارکیٹ میں  تیزی 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سٹاک مارکیٹ میں  تیزی 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کروناوائرس: ہائی وےپر ہوٹلز کا کاروبار چمک اٹھا

کروناوائرس: ہائی وےپر ہوٹلز کا کاروبار چمک اٹھا