in

عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز سےنواز دیاگیا

عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز سےنواز دیاگیا

گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا۔

عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ان کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیاگیا تھا۔

عبدالقادر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عبدالقادر نے اپنا فن سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کو بھی سکھانے میں دن رات ایک کیا، عثمان قادر ان کی زندگی میں تو پاکستان کی جانب سے نہیں کھیل سکے تاہم ان دنوں وہ قومی اسکواڈ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔

عثمان قادر اور ان کے بھائی سلمان قادر نے حکومت کی جانب سے والد کی اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہانیہ عامر کی دنا نیر کو گود میں بٹھا کر کھانا کھلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی 

ہانیہ عامر کی دنا نیر کو گود میں بٹھا کر کھانا کھلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی 

ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب

ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب