in

دورہ جنوبی افریقہ: تربیتی کیمپ میں مزید 7کھلاڑی طلب

دورہ جنوبی افریقہ: تربیتی کیمپ میں مزید 7کھلاڑی طلب

پی سی بی کی جانب سے طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز ڈاھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ تمام کرکٹرز 19 مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے طلب کیے گئے دو کھلاڑیوں میں شاہنواز ڈاھانی اور زاہد محمود دورہ زمبابوے کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اعظم خان اور صہیب مقصود کو بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے، جہاں یہ دونوں کرکٹرز این ایچ پی سی کے کوچز کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کریں گے۔

علاوہ ازیں، این ایچ پی سی کے کوچز کی زیر نگرانی ایک کیمپ 26 مارچ کو قومی اسکواڈ کی جنوبی افریقہ روانگی کے بعد بھی لگایا جائے گا۔ اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جو حال ہی میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہوئے یا وہ جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پول کا حصہ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں طلب کردہ 7 کھلاڑیوں کے علاوہ مزید 2 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرنا ہماری اس پالیسی کا حصہ ہے کہ جس کے تحت ہم اپنے مایہ ناز کرکٹرز کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں بچے کی ڈرائیونگ، گاڑی ضبط، والد گرفتار

لاہور میں بچے کی ڈرائیونگ، گاڑی ضبط، والد گرفتار

گلوکار عبداللہ قریشی بیٹی کے باپ بن گئے

گلوکار عبداللہ قریشی بیٹی کے باپ بن گئے