in

دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کیلیے قومی اسکواڈز کااعلان

دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کیلیے قومی اسکواڈز کااعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی20 اسکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد بھی تینوں فارمیٹ میں اسکواڈز کا حصہ ہیں۔

 چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد شامل ہیں جبکہ ارشد اقبال، شرجیل خان اور شاداب خان کو ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل میں پرفارم نہ کرنے پر حسین طلعت، افتخار احمد، زاہد محمود اور خوشدل شاہ کو قومی ٹی20 ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ زاہد محمود تھوڑے بدقسمت رہے ہیں، ان کی پرفارمنس اچھی تھی، زاہد محمود کو شاداب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے موقع دیا گیا تھا۔ نوجوان عامر یامین اور عماد بٹ کی پرفارمنس خاطرخواہ نہیں رہی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سیریز بہترین رہی، نئے لڑکوں کو موقع دیا جنہوں نے پرفارم کیا، تین ورلڈ کپ آرہے ہیں ان کو دیکھ کر ٹیم بنا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

CURRENCY RATE, PAKISTAN

ڈالر مزید سستا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ