in

کرونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل 6 ملتوی

PCB-Qaddafi-Stadium-Lahore-security-bio-secure-bubble-Online

جمعرات 4 مارچ کو پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق کرونا کے اب تک 7 کيسز سامنے آچکے ہيں جس کی وجہ سے ایونٹ کو فوری ملتوی کرنا پڑا۔

کرکٹ بورڈ اب فوری طور پر 6 ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کرونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹوو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد دوپہر 3 بچے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

تین افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں، پی سی بی

ایونٹ کے ملتوی ہونے پر ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بڑا برینڈ بن گیا ہے جس سے کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا۔ میچز کو ری شیڈول کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اس سال اور بھی بڑے ایونٹس ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے بڑے سخت رولز تھے۔ میں خود بائیو سیکیور ببل میں ہوں اور جم کی بھی مشکل سے اجازت ملتی تھی۔ ایک متاثرہ لڑکے کو وارم اپ میچ بھی کھلایا گیا۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتوی کیا گیا تھا۔ تاہم اسکے بعد مزید کیسز میں اضافہ ہوا۔

ایونٹ میں اب تک چودہ میچز کھیلے گئے تھے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز سرفہرست جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راکھی ساونت نئی مشکل میں پھنس گئیں مقدمہ درج

راکھی ساونت نئی مشکل میں پھنس گئیں مقدمہ درج

سوئٹزرلینڈ:عوامی مقامات پرنقاپ پرپابندی،ووٹنگ7مارچ کوہوگی

سوئٹزرلینڈ:عوامی مقامات پرنقاپ پرپابندی،ووٹنگ7مارچ کوہوگی