in

کنگز نے سلطانز کو 5وکٹوں سے ہرادیا

کنگز نے سلطانز کو 5وکٹوں سے ہرادیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔

سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 43، کرس لین32، جمیز وینس45، ریلی روسو7، خوشدل شاہ 6، شاہد آفریدی3 رنز بناسکے۔ صہیب مقصود 34 اور کالوس برتھ ویٹ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے2، وقاص مقصود، محمد عامر، عماد وسیم اور کرسچن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کی جانب سے اوپنر شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابراعظم اور کوکلارک نے دوسری وکٹ پر شاندار 97رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ جوکلارک 54 رنز بناکر دھانی کا شکار بنے۔

کولن انگرم 5رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نائب کپتان بابراعظم 90، محمد نبی 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود رہے۔ سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ سہیل خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ: کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جوکلارک، محمد نب، ڈنینیل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشداقبال شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمزوینس، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھ ویٹ، سہیل خان، عثمان قادر اور شاہنواز شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ، فیصلہ پیر کو ہوگا

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ، فیصلہ پیر کو ہوگا

نائجیریا: 24 طالبات سمیت 42 مغوی رہا

نائجیریا: 24 طالبات سمیت 42 مغوی رہا