in

کرس گیل،حسن علی کےبعد ماہرہ خان کاگُگلی چیلنج دیکھیے

کرس گیل،حسن علی کےبعد ماہرہ خان  کاگُگلی چیلنج دیکھیے

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی ڈانس ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے بھی اس چیلنج میں حصہ لینے کو کہا گیا تھا۔

پی ایس ایل نے گزشتہ روز پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے میچ کے دوران بنائی گئی ماہرہ خان کی ویڈیو شیئرکی جس میں وہ گگلی چیلنج پورا کررہی ہیں ۔

اس سے قبل گگلی چیلنج پراسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والےکرکٹرحسن علی کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں نے دلچسپ تبصروں میں حسن کی پُھرتی کوخوب سراہا۔

حسن کے علاوہ لاہور قلندرز کے راشد خان نے بھی اس چیلنج میں حصہ لیکر مداحوں کو محظوظ کیا۔

پی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوا جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دی ہے جس کے تحت میچز کے دوران 20 فیصد تماشائی لائیو دیکھ سکتے ہیں



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اظفررحمان ہراساں کرنےسےمتعلق بیان پر معذرت خواہ

اظفررحمان ہراساں کرنےسےمتعلق بیان پر معذرت خواہ

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کردیا گیا

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کردیا گیا