کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمراکمل کی سزا 18ماہ سے کم کے ایک سال کردی۔
عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق 20 فروری 2020 کو معطلی کا شکار ہونے والے عمر اکمل اب 42 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جمع کرانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے طے شدہ ری ہیب پروگرام پر عمل کرکے دوبارہ مسابقتی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ یہ دونوں موبائل فونز تحقیقات کی غرض سے پی سی بی کے سیکورٹی اینڈ دیجلنس ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں۔
عمر اکمل نے فيصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ايسا کام کيا ہے اور نہ کروں گا۔ خود چيئرمين پی سی بی کو اطلاع دينے گيا تاکہ انفارميشن ليک نہ ہو۔