in

ٹائیگر ووڈز کار حادثے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل

ٹائیگر ووڈز کار حادثے میں شدید زخمی، اسپتال منتقل

امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹائیگر ووڈز کی کار کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا جس کے بعد اُن کے پاؤں میں کئی فریکچرز آئے ہیں جبکہ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو لاس اینجلس کی اہم شاہراہ پر حادثہ پیش آیا۔ جہاں ان کی گاڑی درخت سے ٹکرائی اور اُلٹ گئی۔

امریکی پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ٹائیگر ووڈز گاڑی میں اکیلے ہی سفر کررہے تھے۔

اس سے قبل ٹائیگر ووڈ 2009ء میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جبکہ 2017ء میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبہے میں حراست میں بھی لیا تھا۔

گالف کی تاریخ میں طویل عرصے تک عالمی نمبر ایک گالفر ٹائیگر ووڈز ان دنوں گالف کی عالمی رینکنگ میں 50 پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹائیگر ووڈز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرجری کے بعد اب اُنہیں ہوش آگیا ہے اور وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد:خوبصورت جاپانی مچھلی کا گھر

اسلام آباد:خوبصورت جاپانی مچھلی کا گھر

کرکٹ کیریئرکی ابتدا میں باصلاحیت کھلاڑی نہیں تھا،عمران خان

کرکٹ کیریئرکی ابتدا میں باصلاحیت کھلاڑی نہیں تھا،عمران خان