پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اور پشاور زلمی کو قلندرز نے شکست دی تھی۔
ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان جبکہ پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض وہاب ریاض نبھا رہے ہیں۔
پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمنٰ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمس وینس، شعیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔