in

قلندرز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست

قلندرز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان سپرلیگ: کب کیا ہوا

لاہور قلندرز نے 179 رنز ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز سے کیا، اوپنر فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے 64 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، سہیل اختر 24 رنز بنا کر زاہد محمود کا شکار بنے۔

لاہور نے ہدف 10 گیندوں قبل صرف ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، میچ کی خاص بات محمد حفیظ کی جارحانہ بیٹنگ تھی، انہوں نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، اوپنر فخر زمان بھی 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے 6 کھلاڑیوں سے بولنگ کروائی تاہم لاہور کی واحد وکٹ زاہد محمود کے حصے میں آئی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ناکام رہے نوجوان صائم ایوب 3 اور ٹام بینٹن 4 رنز بناسکے جبکہ اعظم خان 13، بین کٹنگ 5 رنز بناسکے۔

کوئٹہ کے کرس گیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سرفراز احمد 40 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 178 رنز کے مجموعے تک پہنچادیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 20 فروری کو میچ ہار گئی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وائرل تصویرمیں کون ہے، انوپم کھیر نے بتادیا

وائرل تصویرمیں کون ہے، انوپم کھیر نے بتادیا

لیاقت آباد میں پولیس اورایس بی سی اے ٹیم پرتشدد

لیاقت آباد میں پولیس اورایس بی سی اے ٹیم پرتشدد