پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 20 فروری کو میچ ہار گئی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائب ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری۔
لاہور قلندرز ایک کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف