in

پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز

پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاحی میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دفاعی چیمپئن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سرفراز الیون کو 121 رنز تک محدود کردیا۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ 122 رنز کا ہدف 13.5 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کرلیا۔

کنگز کی جانب سے جو کلارک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز اسکور کیے، بابر اعظم 24 اور شرجیل خان محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کولن انگرام 17 اور محمد نبی 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے ارشد اقبال کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل نے سب سے زیادہ 39 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سرفراز احمد 7، ٹام بنٹن 5، صائم ایوب 8، اعظم خان 17، محمد نواز 3، بین کٹنگ 11 اور عثمان شینواری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا، نوجوان بالر ارشد اقبال نے 3، وقاص مقصود نے  جبکہ عامر یامین، محمد عامر، عماد وسیم اور ڈینیل کرسچن سے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے صائم ایوب نے ٹی 20 کیریئر جبکہ کراچی کنگز کے جو کلارک نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزرات سے ہٹانے پر لیاقت خٹک کا جشن

وزرات سے ہٹانے پر لیاقت خٹک کا جشن

بھارتی فوجی بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا

بھارتی فوجی بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا