in

گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 122رنز کا ہدف دیدیا

گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 122رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل سکس کے افتتاحی میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور فیلڈگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل نے سب سے زیادہ 39 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سرفراز احمد 7، ٹام بنٹن 5، صائم ایوب 8، اعظم خان 17، محمد نواز 3، بین کٹنگ 11 اور عثمان شینواری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا، نوجوان بالر ارشد اقبال نے 3، وقاص مقصود نے 2 جبکہ عامر یامین، محمد عامر، عماد وسیم اور ڈینیل کرسچن سے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی تقریب میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز فن نے پرفارم کیا جبکہ پروگرام کا کچھ حصہ ترکی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل سکس کی تقریب دکھانے کیلیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی استعمال کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل میچزدیکھنےجانےوالےان باتوں کا خیال رکھیں

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کنگز کی کپتانی عماد وسیم کے سپرد ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈیرہ غازی خان: فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ختم

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ختم