in

پی ایس ایل:بائیوسیکورببل توڑنےپرکھلاڑی اورآفیشل کوقرنطینہ کی ہدایت

پی ایس ایل:بائیوسیکورببل توڑنےپرکھلاڑی اورآفیشل کوقرنطینہ کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سپرلیگ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے ایک کھلاڑی  اور آفیشل کو بائیوسیکورببل کی خلاف ورزی پر تین روز کے لیے قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سپرلیگ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے ایک کھلاڑی  اور آفیشل کو بائیوسیکورببل کی خلاف ورزی پر تین روز کے لیے قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑی اور آفیشل کی اس حرکت پر افسوس ہوا ہے اور انھوں نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ دونوں افراد نے ایک ایسے شخص سے ملاقات کی جو بائیو سیکور ببل کا حصہ نہیں تھا۔ پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ پہلے سے کئے گئے عزم کے مطابق کھلاڑیوں اور لیگ سے منسلک تمام افراد کی صحت کا خیال ترجیح ہے۔

پی سی بی کی جانب سے زور دے کر کہا گیا کہ تمام کھلاڑیوں ،سپورٹ اسٹاف،میچ آفیشلز اور خاندان کے افراد کو ہدایت کی جارہی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے ہدایت نامے پر عمل کریں۔ پی سی بھی کسی کو بھی لیگ کے تشخص کو پامال نہیں ہونے دے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں بائیوسیکورو ببل کی خلاف ورزی کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج بروز ہفتہ 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ پہلا میچ دفاعی چیمپین کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈسکہ این اے 75: الیکشن کمیشن نے نئاتج روک دیئے

ڈسکہ این اے 75: الیکشن کمیشن نے نئاتج روک دیئے

ماہرہ خان کی ویب سیریز”بارہواں کھلاڑی” کا ٹیزرریلیز

ماہرہ خان کی ویب سیریز”بارہواں کھلاڑی” کا ٹیزرریلیز