پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقا کی بلند ترین چوٹی کلی منجارو کو 14 گھنٹے میں سر کرکے شہہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔
تنزانیہ میں ماؤنٹ کلی منجارو کی اونچائی 5895 میٹر ہے۔اس پہاڑی چوٹی کوعام طور پر سر کرنے میں 5 سے7 روز لگتے ہیں۔اسد علی میمن واحد ایشیائی اور پاکستانی کوہ پیما ہیں جنھوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اسد علی میمن نےچوٹی سر کرنے کے بعد صرف 6 گھنٹے میں واپسی کا سفر مکمل کرلیا۔
اسد علی میمن نےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر پہاڑی چوٹی سر کرنے کے لیے پاکستانی پرچم لگانےکی تصویر بھی شئیر کی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی اسد علی کے کارنامے کو بھرپورانداز میں سراہا۔