in

جب عمران خان کورینج روورگاڑی جیت کرافسوس ہوا

جب عمران خان کورینج روورگاڑی جیت  کرافسوس ہوا

عمران خان نے انسٹاگرام پرایک  پُرانا اخباری تراشہ شیئرکیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بطورانٹرنیشنل کرکٹر 1989 میں انہوں نے رینج روورگاڑی جیتی تھی لیکن آسٹریلین میڈیا کو اس خبرسے خاصی تکلیف پہنچی تھی۔

عمران خان 1979 سے شروع کیے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس انعامی سلسلے” انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ائر ” کے تحت پہلے ایشیائی اور آٹھویں غیرملکی تھے جس نے 27 ہزار آسٹریلین ڈالرزمالیت کی رینج روورگاڑی جیتی۔

آئی سی سی کے اس انعام کیلئے آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اورعمران خان قطار میں تھے اور جب گاڑی عمران خان کو دی گئی تو اس وقت کے آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈرنے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھی ڈین جونز اس کے حقدارتھے۔

عمران خان کی جانب سے شیئرکیے جانے والے اخباری تراشے کے مطابق ایلن بارڈرنے واضح طورپر کہا کہ یہ ہمارے اس سیزن کے سب سے بہترین کھلاڑی ڈین جونزکوملنی چاہیے تھی جبکہ دوسری جانب ٹیم کا ہرکھلاڑی بھی 600آسٹریلن ڈالرزلینے کیلئے تیاربیٹھاتھا۔

اگلی صبح میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے 3 فائنلز میں سے ایک کے ٹاس کے موقع پرعمران خان کو ایک شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جس پر ” آئی ایم سوری آئی وون آ کار(مجھے افسوس ہے کہ میں نے کار جیتی) ” کے الفاظ پرنٹ تھے۔

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کپتان کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں اور میڈیا کے سامنے بہترین خاموش احتجاج تھا۔

بعد ازاں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل کو بتایا کہ وہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم لاہورمیں تعمیرکیے جانے والے شوکت خانم اسپتال کیلئے مختص کریں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ علم میں آنے کے بعد ایلن بارڈر کی جانب سے اپنے الفاظ پر شرمندگی کااظہارکیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ محکمہ جس کے ملازمین پر دفتر میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

وہ محکمہ جس کے ملازمین پر دفتر میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

فرانسیسی کوہ پیما کاقتل، داعش کےارکان کوسزائے موت کی سزا

فرانسیسی کوہ پیما کاقتل، داعش کےارکان کوسزائے موت کی سزا