in

پی ایس ایل6:ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوتے ہی سرور ڈاؤن

پی ایس ایل6:ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوتے ہی سرور ڈاؤن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل6: ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ اعلامیے کہا تھا کہ پی ایس ایل کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

کرکٹ شائقین کیلیےایونٹ کےلیگ میچز کی ٹکٹیں (بک می ڈاٹ پی کے) پر خریدی جاسکتی ہیں، تاہم سرور ڈاؤن ہونےکے باعث آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کیلیے کيلئے ٹکٹ کی کم از کم قيمت 2 ہزار اور زيادہ سے زيادہ 5 ہزار روپے ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے کيلئے شناختی کارڈ اور موبائل نمبردينا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ پی ايس ايل6 کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 22مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 چار فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی۔فیصلہ کیا گیا  کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

فیصلے کے مطابق اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کُل 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکےاسٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گے۔

اس دوران دونوں ادارے، این سی او سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ، مشترکہ طور پرصورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے، جس کے بعد غور کیا جائے گا کہ آیا تین پلے آف میچز اور فائنل کے لیے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاک بھارت تعلقات،پریانکاچوپڑہ کاموقف تبدیل

پاک بھارت تعلقات،پریانکاچوپڑہ کاموقف تبدیل

ڈرامہ رقص بسمل:کیاآپ جانتےہیں مومن ثاقب(عیسیٰ)کون ہے؟

ڈرامہ رقص بسمل:کیاآپ جانتےہیں مومن ثاقب(عیسیٰ)کون ہے؟