in

پی ایس ایل میچز،شائقین کےلیے خصوصی ہدایات جاری

پی ایس ایل میچز،شائقین کےلیے خصوصی ہدایات جاری

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےسے بیٹھنا ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کےمطابق تماشائیوں کے اسٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہو گی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

فیملی انکلوژرزکیلئےٹکٹس صرف فیملی کو ہی جاری کیے جائیںگے۔اسٹیڈیم میں اگرکسی شخص میں کرونا کی علامات ظاہر ہوں تو فورا حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔سیکیورٹی گارڈ سماجی فاصلے اور بیت الخلا کے باہر قطاروں کا نظام سنبھالیں گے۔ بیت الخلاء میں ایک وقت میں 3 سے زائد لوگ نہیں موجود ہونگے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ میچ کے لیے ٹکٹ خریدتے وقت دہندگان اپنےتمام کوائف درج کروائیں گے۔ٹکٹس کیش آن ڈیلوری کے ذریعے بھی حاصل کیے جاسکتےہیں۔شائقین اپنی گاڑیوں میں مخصوص کی گئی پارکنگ تک آئیں گے۔پارکنگ سے زیادہ تر پیدل ہی اسٹیڈیم میں جایا جائے گا۔ این سی او سی

اس کےعلاوہ پی سی بی پہلے ہی اسٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال قائم کر چکا ہے۔اس اسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف موجود ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

کرکٹ شائقین کیلیےایونٹ کےلیگ میچز کی ٹکٹیں (بک می ڈاٹ پی کے) پر خریدی جاسکتی ہیں، تاہم سرور ڈاؤن ہونےکے باعث آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کیلیے کيلئے ٹکٹ کی کم از کم قيمت 2 ہزار اور زيادہ سے زيادہ 5 ہزار روپے ہے۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے کيلئے شناختی کارڈ اور موبائل نمبردينا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ پی ايس ايل6 کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 22مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 چار فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی۔فیصلہ کیا گیا  کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ ہائی کورٹ:گوداموں میں گندم خراب ہونےسے متعلق جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ:گوداموں میں گندم خراب ہونےسے متعلق جواب طلب

پاکستانی ہاررفلم”مایا دی متھ ”ایمیزون پرائم پرریلیز

پاکستانی ہاررفلم”مایا دی متھ ”ایمیزون پرائم پرریلیز