in

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنادیا

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنادیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی سہیل اختر کررہے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ان کے نائب ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے مستقل قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ٹیم کے اہم ترین اراکین میں سے ایک ہیں۔ شاہین قلندرز کے پلیٹ فارم سے ایک بہترین باؤلر بن کر ابھرے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

محمد رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتانی مل گئی

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمین رانا نے کہا کہ شاہین کی تقرری لاہور قلندرز کی نوجوانوں مضبوط لیڈر کے طور پر تیار کرنے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے اسکواڈ کا اہم حصہ رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم انہیں لیڈر کے طور پر تیار کریں۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بنائے جانے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میری نگاہیں ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔

لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلیے لاہور قلندرز نے سہیل اختر کو کپتان برقرار رکھا جبکہ شاہین آفریدی کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی لیگ کی فرنچائز مل؛تان سلطانز نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اپنا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

Gold

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ