in

بھارت نےانگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

بھارت نےانگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

چینئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں روہت شرما کی عمدہ سنچری کی بدولت 329 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے روہت شرما 161، آجنکے رہانے 67 اور ریشب پنٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مہمان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 4، اولی اسٹون نے3 جبکہ جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گھرکے شیر، گھرمیں بھی ڈھیر، انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

بعد ازاں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ بغیر کسی رنز کے گر گئی جب روی برنز کو اشانت شرما نے آؤٹ کیا۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز لمبی باری نہیں لے سکا اور پوری ٹیم محض 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے5 ، اکشر پٹیل اور اشانت شرما نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگر میں 286 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 482 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایشون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد بھارت نے سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آبادہائیکورٹ نےوکلاء چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیدیا، گرانے کاحکم

اسلام آبادہائیکورٹ نےوکلاء چیمبرز کو غیر قانونی قرار دیدیا، گرانے کاحکم

پاکستان سپر لیگ 2021: لاہور قلندرز کا جائزہ

پاکستان سپر لیگ 2021: لاہور قلندرز کا جائزہ