قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ٹاس ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔