پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹی 20 میچ میں وکٹ کیپرمحمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم 3 رنز سے فتحیاب ہوئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔