in

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلیے 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی 20 فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز تین  ٹی 20انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پہلے 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب گلاس توڑنے پر اقراء اور یاسر کو ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا گیا

وہ وقت جب گلاس توڑنے پر اقراء اور یاسر کو ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا گیا

ویمن یونیورسٹی صوابی: تعصب کی بنیاد پر ہراسگی کا انکشاف

ویمن یونیورسٹی صوابی: تعصب کی بنیاد پر ہراسگی کا انکشاف